پاکستان کی جانب سے چینی اسلحے کی عالمی مارکیٹ میں بڑھوتری نے چین کے حریفوں میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، چینگڈو اے ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن، جو جنگی طیارے جے 10 سی اور جے ایف 17 تھنڈر تیار کرتی ہے، کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7.6 ارب ڈالرز بڑھ گئی ہے، جو پاکستان کے حالیہ آئی ایم ایف قرض سے بھی زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق، اب چینی اسلحہ بڑے ممالک کے لیے دستیاب ہوگا اور مخصوص ممالک کے بجائے عالمی سطح پر اس کے خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ، جے 10 سی جہاز کے ذریعے رافیل طیارے گرانے کے اشارے بھی مل رہے ہیں۔
چین کے مخالفین اب پی ایل 25 میزائل کی جانب بھی متوجہ ہو سکتے ہیں۔ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف کارروائی کے بعد چینی کمپنی چینگڈو اے ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے شیئرز کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا تھا، خاص طور پر اس وقت جب پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے بغیر کسی جانی نقصان کے مار گرائے، جن میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔
اس پیشرفت سے پاکستان نے نہ صرف اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کیا بلکہ چینی اسلحہ کے عالمی سطح پر اثرات بھی واضح کیے ہیں۔