وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے سیالکوٹ کی پسرور چھاؤنی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور دیگر اعلیٰ سول اور عسکری قیادت بھی موجود تھی۔
آئندہ چند دنوں میں وزیرِ اعظم پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے لیے ایئر بیسز اور نیول بیسسز کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم کی پسرور چھاؤنی میں افسران اور جوانوں سے کی گئی گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن پر آج شام نشر کی جائے گی۔