عظمیٰ بخاری کا ’’آپریشن بنیان المرصوص‘‘ کی ایک سالہ کامیابی پر قوم کو مبارکباد

عظمیٰ بخاری کا ’’آپریشن بنیان المرصوص‘‘ کی ایک سالہ کامیابی پر قوم کو مبارکباد

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے “آپریشن بنیان المرصوص” کی ایک سالہ کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب قرار دیا ہے۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے اس آپریشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کے کارنامے دنیا بھر کی افواج کے لیے ایک اہم اسٹڈی کیس بن چکے ہیں۔عظمی بخاری نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اس کامیابی پر مبارکباد دی، اور کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فوجی قیادت پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ریاست ہے، جس کی ترجیح امن ہے۔ تاہم، بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ جو پاکستان کی امن کو کمزوری سمجھے گا، اس کا حشر بھارت جیسا ہوگا، اور بھارت کے لیے بہتر ہے کہ وہ اپنی فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان جیسی پراکسیز بند کرے۔عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر موقع پر ملک کا دفاع مضبوطی سے کیا ہے، اور قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔