وزیراعظم شہباز شریف سے شاہد آفریدی کی ملاقات، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف سے شاہد آفریدی کی ملاقات، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی حالیہ سیکیورٹی کامیابیوں اور قومی یکجہتی پر تبادلہ خیال ہوا۔شاہد آفریدی نے اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم اور بہادر مسلح افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شاہد آفریدی کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے قوم کو متحد رہنے کی ضرورت ہے، جبکہ وزیراعظم نے آفریدی کی قومی خدمات اور نوجوانوں میں مثبت سوچ پیدا کرنے کے کردار کو سراہا۔