معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی تکمیل کو ایک سال مکمل ہونے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا ایک روزہ خصوصی اجلاس 11 مئی کو منعقد ہوگا، جس میں معرکۂ حق میں قومی کردار ادا کرنے والی عسکری اور سیاسی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران فیلڈ مارشل، وزیر اعظم اور پاک فوج کے بری، بحری اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کی خدمات کو سراہا جائے گا، جبکہ اراکینِ اسمبلی بھرپور انداز میں معرکۂ حق کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کریں گے۔خصوصی اجلاس میں وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھی سلام پیش کیا جائے گا اور ان کی خدمات کو قومی تاریخ کا روشن باب قرار دیا جائے گا۔