لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری کی گاڑی چند گھنٹوں بعد جہلم سے برآمد کرکے چور کو بھی گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نے کار چوری کے بعد گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی ظہیر نامی شہری کی گاڑی دفتر کے باہر سے چوری ہوئی تھی گاڑی چوری کرتے ویڈیو بھی سامنے آگئی،کار چور کی گرفتاری اور گاڑی برآمد کے لئے ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویڑن اخلاق اللہ تارڑ نے فیصل ٹاون پولیس کو خصوصی احکامات جاری کئے تھیگاڑی کی پہلی لوکیشن سگیاں بائی پاس پھر رنگ روڈ آئی ایس ایچ اوفیصل ٹاون افضال روف کا کہنا ہے کہ ملزم گاڑی کو جی ٹی روڈ سے پشاور لے جارہا تھا جہلم کے قریب ناکہ بندی کرکے پکڑ لیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزم کو کار ٹریکر کی مدد سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور ملزم سے مزید کارروائی جاری ہے