چین نے بوئنگ طیاروں کی درآمد پر عائد پابندی ختم کر دی

چین نے بوئنگ طیاروں کی درآمد پر عائد پابندی ختم کر دی

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے ہونے کے بعد چین نے امریکا کے تیار کردہ بوئنگ طیاروں کی درآمد پر عائد کی گئی پابندی ختم کر دی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے اپنی ایئر لائنز کو مطلع کیا ہے کہ اب وہ بوئنگ طیارے خرید سکتے ہیں۔چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کا آغاز 2018 میں ہوا تھا، جب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی اشیاء پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیے تھے۔ اس کے ردعمل میں چین نے امریکا سے تیار کردہ بوئنگ طیاروں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی اور چینی ایئر لائنز کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ بوئنگ طیارے مزید نہ خریدیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، امریکی کمپنیوں سے طیاروں کے اسپئر پارٹس اور آلات کی خریداری پر بھی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

گزشتہ ماہ چین میں قائم بوئنگ کے ڈیلیوری سینٹر نے کم از کم 3 طیارے امریکا واپس بھیجے تھے، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ چین نے اپنی ایئر لائنز کے لیے بوئنگ طیاروں کی خریداری میں تیزی سے اضافہ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔اب تجارتی معاہدے کے بعد، چین نے اپنی ایئر لائنز کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ دوبارہ امریکا کے تیار کردہ بوئنگ طیارے خریدیں، جس سے چین کے فضائی شعبے میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔