جنگ نہ رکی تو پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان

جنگ نہ رکی تو پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان

 ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے تاکہ یہ مزید پھیل کر پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر سفارت کاری کو موقع دیا جائے تو مسئلے کا حل مکمل طور پر ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کو بڑھنے سے پہلے ہی روک دینا چاہیے، ورنہ اس کے اثرات پورے خطے کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔صدر اردوان نے مزید کہا کہ ترکی صبر اور سنجیدگی کے ساتھ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے اور سفارتی عمل کو دوبارہ فعال کیا جا سکے۔