تحریک انصاف کی اندرونی کشیدگی شدت اختیار کر گئی، کنول شوزب کا علیمہ خان پر شدید وار

تحریک انصاف کی اندرونی کشیدگی شدت اختیار کر گئی، کنول شوزب کا علیمہ خان پر شدید وار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے پارٹی کی اندرونی صفوں میں اختلافات کو منظرعام پر لا دیا۔

ذرائع کے مطابق، کنول شوزب کی ایک زوم میٹنگ کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وہ علیمہ خان پر کھل کر تنقید کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو کے مطابق کنول شوزب نے کہا کہ "پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، اور مجھے بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا 'کون گوہر؟'"کنول شوزب نے مزید کہا:"اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی کوئی وقعت نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟"انہوں نے علیمہ خان کو مشورہ دیا کہ وہ واضح طور پر سیاست میں آنے کا اعلان کریں۔ ان کا کہنا تھا:"کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا؟ علیمہ آپا سیاست میں آنا چاہتی ہیں تو سامنے آئیں۔"کنول شوزب نے کہا کہ اگر ان کی علیمہ خان سے ملاقات ہوئی تو وہ ان سے دو ٹوک انداز میں بات کریں گی اور بازپرس بھی کریں گی۔