فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی جاں بحق، بیٹی زخمی

فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی جاں بحق، بیٹی زخمی

فیصل آباد: تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 630 گ ب میں گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ 18 سالہ بیٹی زخمی ہو گئی۔ واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 46 سالہ نسرین بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ اس کی بیٹی کرن بی بی شدید زخمی ہو گئی۔زخمی لڑکی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم اعظم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اہل علاقہ نے واقعے پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔