فیکٹری ایریا میں پیش آنے والے گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شوہر نے اپنی بیوی پر چھری سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق، ملزم عابد جھگڑے کے دوران بیوی مریم پر حملہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔زخمی خاتون کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ان کی گردن پر زخم آئے ہیں اور طبی امداد جاری ہے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔