فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر شوہر کا بیوی پر فائر، بعد ازاں خودکشی

فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر شوہر کا بیوی پر فائر، بعد ازاں خودکشی

فیصل آباد میں گھریلو تنازع کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں شوہر نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق جمشید خان کی بیوی ثناء گھریلو ناراضی کے باعث اپنے میکے چلی گئی تھی۔ جمشید خان اسے منانے کے لیے وہاں پہنچا تاہم صلح نہ ہونے پر اس نے طیش میں آ کر بیوی ثناء کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔گولی لگنے سے زخمی ہونے والی ثناء کو فوری طور پر  الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران ملزم جمشید خان بچوں سے ملنے کے لیے ہسپتال بھی آیا۔

بعد ازاں جمشید خان اپنے گھر واپس پہنچا اور مبینہ طور پر بجلی کے پول پر چڑھ کر تاریں پکڑ لیں، جس کے باعث اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق صدر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ ہسپتال میں زیر علاج متوفی کی بیوی ثناء کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔