لاہورمیں خواجہ سراء بے رحمی سے قتل، ڈی آئی جی کا نوٹس

دانش عرف پلوشہ بہاولپورکارہائشی ،فیصل ٹائون کے فلیٹس میں مقیم تھا،گلہ کاٹ کرقتل کیاگیا
لاہور(آئی این پی)لاہور کے علاقے فیصل ٹائون میں ایک افسوسناک واقعہ میں خواجہ سراء کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سراء کی شناخت دانش عرف پلوشہ کے نام سے ہوئی ہے، جو بہاولپور کا رہائشی تھا اور فیصل ٹائون کے ایک فلیٹ میں مقیم تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق دانش کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹان سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔