واشنگٹن (آئی این پی )دنیا بھر میں مقبول سرچ انجن گوگل نے دہائی بعد اپنے لوگو میں تبدیلی کردی۔گوگل نے اپنے لوگو کو اپڈیٹ کرتے ہوئے لوگو کے پہلے حرف 'جی'میں تبدیلی کی ہے جو 'جی'کے رنگوں کے ذریعے کی گئی ہے۔پہلے لوگو کے حرف 'جی'میں 4رنگ الگ الگ نمایاں تھے لیکن اب تبدیلی کے بعد لال، پیلے، ہرے اور نیلے رنگ ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔واضح رہے گوگل لوگو کی آخری اپ ڈیٹ 2015 میں کی گئی تھی۔