برازیلیہ(آئی این پی )برازیل کے ساحلی شہر کورورائپے میں ایک چھوٹا طیارہ گنے کے کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں پائلٹ، 46 سالہ آسٹریلوی بزنس مین اور رجسٹرڈ پائلٹ ٹموتھی جیمز کلارک موقع پر ہلاک ہوگئے۔حادثے کے بعد جب حکام نے ملبہ کھنگالا تو طیارے میں بھاری مقدار میں کوکین برآمد ہوئی جو پلاسٹک کی اینٹوں کی شکل میں لپٹی ہوئی تھی اور ان پر امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا لوگو چسپاں تھا۔یہ طیارہ زمبیا میں رجسٹرڈ تھا، تاہم اس کے ذریعے برازیل میں تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی منشیات اسمگل کی جارہی تھی