پیپلز پارٹی کاکل سندھ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان

 کراچی(آن لائن) پیپلز پارٹی سندھ نے پاک بھارت جنگ بندی پرکل 15 مئی جمعرات کو سندھ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ نثار کھوڑو صدر پی پی پی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو شام 5 بجے سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اظہار تشکر ریلیاں نکالی جائینگی۔پیپلز پارٹی کی سندھ بھر کی تمام ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں اظہار تشکر ریلیاں نکالیں۔