2023میں اس روز بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا:بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس فیصلے کا اعلان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اجلاس کا ایک مخصوص ایجنڈا تھا، تاہم اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست وہ دن ہے جب 2023 میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی مسلسل قید کی مذمت کی ہے