وزارت صحت نے ڈاکٹر سید مظہر حسین کو ڈائریکٹر نرم کے عہدے سے ہٹا دیا
اسلام آباد (آن لائن )وزارت صحت نے ایکشن لیتے ہوئے نان ٹیکنیکل پوسٹ والے افسران کے گرد گھیرا تنگ کر دیا،وزارت صحت کا نان ٹیکنیکل افسران کو آئندہ کسی ایڈمنسٹریٹو پوسٹ پر کام نہ کرنے کا حکم دیدیا جبکہ ڈاکٹر سید مظہر حسین کو ڈائریکٹر نرم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ،ڈاکٹر مظہر حسین کو فوری ہیلتھ سسٹم ریسرچ این آئی ایچ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قومی اسمبلی کی ہیلتھ کمیٹی نے بھی وزارت صحت کو ہدایات جاری کی تھیں ،وزارت صحت کے سیکشن افسر حسن ذکاء نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔