مودی کا خطاب جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف تھا: فرانسیسی اخبار

جنگجوانہ لہجہ اپنایا جو  انتہاپسندوں کو یقین دلانے کا ایک طریقہ تھا ان کے کیا ارادے ہیں

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے گزشتہ روز کا خطاب دراصل جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف تھا۔ فرانسیسی اخبار لی مونڈے کی 13 مئی کی اشاعت میں چھپنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے انھوں نے پڑوسی ملک کی طرف پھر جنگجویانہ لہجہ اپنایا جو  انتہاپسندوں کو یقین دلانے کا ایک طریقہ تھا کہ انکے کیا ارادے ہیں۔ خطاب میں مودی نے قوم کو بتایا کہ انھوں نے پڑوسی کے خلاف تعزیری کارروائی صرف معطل کی ہے۔ اخبار کے مطابق ?دونوں ہمسایہ ممالک کی کشمیر پر کئی بار جنگیں ہوچکی ہیں۔ مغربی طاقتوں کو ان دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان تنازع پر تشویش ہے، کیونکہ ایسی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔