موٹروے پولیس جلتی وین سے7 مسافروں کو نکال لیا

لاہور سے سیالکوٹ جانیوالی وین میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی
 لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بروقت کارروائی کرکے جلتی ہوئی وین سے7 مسافروں کو نکال لیا۔موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ جانے والی وین میں آگ لگ گئی تھی۔ موٹر وے پولیس نے وین کو روک کر جلنے سے بچا لیا۔مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی ۔موٹروے پولیس اہلکاروں کی حاضر دماغی سے بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا۔