موٹر وے پولیس نے جلتی وین سے مسافروں کو نکال لیا

پک اپ کا ٹائر برسٹ ،بیریر  سے ٹکرانے سے آگ لگ گئی تھی 
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹرویپولیس ایم 2نے فرض شناسی  کی مثال قائم کردی فیض پور کے قریب جلتی ہوئی پک اپ سے مسافروں کو محفوظ نکال لیاترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پک اپ کا ٹائر برسٹ ہونے اور بیریر ٹکرانے سے آگ لگ گئی تھی موٹر وے پولیس نے پک اپ کو مزید  جلنے سے بچا لیا ۔بروقت ریسکیو پر کا موٹرویپولیس کو خراج تحسین ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے افسران کو فرض شناسی پر شاباش دییڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا