افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا کر سرخ لکیر پار کر دی:صدر زرداری

افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا کر سرخ لکیر پار کر دی:صدر زرداری

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستانی شہری علاقوں کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا، جو سرخ لکیر پار کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے افغان حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرنا غیر قانونی حکومت کی مسلسل ذمہ داری سے فرار ہے۔ صدر زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہے اور ملکی سیکیورٹی ادارے عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔صدر نے کوئٹہ، کوہاٹ اور راولپنڈی میں زخمی ہونے والے بچوں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔