ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے سرخ لکیر عبور کی تو ایران کا ردعمل خطے سے باہر تک جائے گا۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے جارحیت کی تو امریکا اور اس کے علاقائی شراکت داروں کے اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایسی صورت میں امریکا اور اس کے اتحادی برسوں تک خطے کے تیل اور گیس سے محروم ہو سکتے ہیں۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اتحادیوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ایران نے ہمسائیگی کے احترام میں اب تک تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔بیان میں امریکی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ امریکا کے احمق رہنماؤں نے اپنے تمام مفادات یہودیوں کے قدموں پر قربان کر دیے ہیں اور انہیں اندازہ نہیں کہ ان کے کتنے بڑے اثاثے ایران کی میزائل رینج میں ہیں۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اب تک 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ایرانی شہری وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے کی تیاری کا اعلان کر چکے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ وہ خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔