حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، کسی صورت عبور نہیں کی جا سکتی: شیخ عبدالرحمن السدیس

حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر ہے، کسی صورت عبور نہیں کی جا سکتی: شیخ عبدالرحمن السدیس

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت ایک سرخ لکیر ہے، جسے کسی صورت عبور نہیں کیا جا سکتا۔

 مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی عظمت، تقدس اور سلامتی کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔شیخ عبدالرحمن السدیس نے اپنے بیان میں حرمین شریفین کے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مقدس مقامات کو ہر قسم کے خطرات، کشیدگی اور بدامنی سے محفوظ رکھنا ناگزیر ہے۔انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ حرمین شریفین کے احترام اور تقدس کو مقدم رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پوری امت مسلمہ کے لیے غیر معمولی روحانی اہمیت کے حامل مقامات ہیں اور ان کی حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔

شیخ السدیس کے مطابق حرمین شریفین کا امن و استحکام صرف سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ ان مقدس مقامات کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے یا کارروائی کو روکنے کے لیے امن، احترام اور حرمت کے اصولوں کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حرمین شریفین کی عظمت اور تقدس کا احترام کیا جائے اور ان مقامات کو ہر قسم کی کشیدگی سے محفوظ رکھنے کے لیے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کیا جائے۔