شہریوں کو تنگ کرنیوالا جعلی پولیس اہلکارپکڑاگیا

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)شہریوں کو تنگ کرنے والا جعلی پولیس اہلکارپکڑاگیا،ایس ایچ او انسپکٹرفرخ حسن کو اطلاع ملی کہ مڑھاپھاٹک پرمشکوک شخص خودکو پولیس ملازم ظاہرکرتے ہوئے شہریوں کو چیک کررہاہے جس پر انہوں نے نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر اسے قابوکرلیا،جس نے اپنانام اختررحمانی بتایا۔ملزم کے خلاف خودکوپولیس کانسٹیبل ظاہرکرنے پرمقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی۔