جعلی شراب فروخت کرنیوالا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر شراب فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے نواب ٹاؤن انچارج چوکی ایل بلاک پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی شراب کی سپلائی کرنے والے شراب فروش علیشا مسیح کو شراب سمیت گرفتار کرلیا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزم سے جعلی شراب کی 30 سے زائد بوتلیں برآمد ہوئی ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکا ہے ملزم کا مختلف علاقوں میں نو جوان نسل کو شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی صدر نے انچارج چوکی ایل بلاک اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نو جوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے شراب فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔