کیش لیس مارکیٹ کا باقاعدہ افتتاح

لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے لبرٹی مارکیٹ میں ڈیجیٹل پنجاب ویڑن کے تحت کیش لیس مارکیٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔تقریب میں جے ایس بینک اور اسٹیٹ بینک کے حکام نے ڈی سی لاہور کو جدید ادائیگی کے محفوظ طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ محمد علی اعجاز نے اس نظام کو شہر کی دیگر مارکیٹوں تک پھیلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کے تعاون سے لاہور کو جدید ڈیجیٹل شہر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا کر شہریوں کو تیز ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔