بیجنگ(یواین پی)چینی حکومت کے امور مشرق وسطی کے خصوصی ایلچی زائی جون نے بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز راشد الزیانی نے کہا کہ بحرین ہمیشہ امن پسند ملک رہا ہے اور مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور ترقی و خوشحالی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، اسے بے بنیاد حملوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی برادری کی آواز سننی چاہیے، فوری طور پر خلیج کے عرب ممالک پر حملے بند کرنے چاہئیں، اور بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیئے۔ راشد الزیانی نے کہا کہ بحرین چین کے منصفانہ موقف کو بہت سرا ہتا ہے اور چینی ایلچی کے خطے میں ثالثی کے لیے دورے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین چین کے ساتھ مل کر فوری طور پر جنگ بندی اور خطے میں استحکام اور امن کی بحالی کے لیے کام کرنے کو تیار ہے