مغربی کنارے کے کسی بھی الحاق کا اسرائیلی منصوبہ سرخ لکیر

یہ اقدام ابراہیم معاہدے کو نقصان پہنچائے گا،  یو اے ای  کاسخت انتباہ
ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کے کسی بھی قسم کے الحاق کا ہمارے لیے سرخ لکیر ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی معاون وزیر لانا نسیبہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کسی بھی کوشش کو سرخ لکیر سمجھا جائے گا اور یہ اقدام ابراہیم معاہدے کو نقصان پہنچائے گا، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای فلسطینی عوام اور آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا۔فلسطینی اتھارٹی کی وزارتِ خارجہ نے امارات کے اس مقف کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اسرائیلی حکومت نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا