پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگنی چائیے ، فیض حمید کا احتساب کرکے تاریخ میں پہلی مثال قائم کی گئی
نوازشریف سے زیادتی کرنے والے سارے کرداروں کو معافی مانگنی چاہیے:لیگی سینیٹر کی گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا ہے کہ جنرل (ر) قمرباجوہ اور تین ججوں کا احتساب ہونا چایئے اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے چاہیے،پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگنی چائیے ۔ایک انٹرویو میں سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ ادارے نے فیض حمید کا احتساب کرکے تاریخ میں پہلی مثال قائم کی ہے، یقین ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کا بھی احتساب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا احتساب ہو جائے گا تو آئندہ کوئی اس طرح چلتی حکومت نہیں گرائے گا۔سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ نوازشریف سے زیادتی کرنیوالے سارے کرداروں کو معافی مانگنی چاہیے۔لیگی سینیٹر سے سوال کیا گیا کہ سزا کے باوجود نواز شریف اور ن لیگ نے قمر باجوہ کو ایکسٹینشن کے لئے ووٹ کیوں دیا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ "اس وقت کیا فیصلہ ہوا، نواز شریف بہتر سمجھ سکتے ہیں۔پی ٹی آئی پر پابندی کے سوال پر میں نے واضح کیا کہ میری رائے میں پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔