ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے‘نہیں چاہتے کرد فورسز ایران میں داخل ہوں: امریکی کے صدر
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے خود سکول کی بچیوں پر حملہ کروایا۔جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا ابھی ہے۔ایئرفورس ون طیارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں، ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔ایک سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔برطانوی وزیراعظم کی ایران پالیسی سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ اب مشرق وسطی میں 2 طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر غور کررہا ہے، تاہم اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کی یہ بات یاد رکھیں گے، امریکا کو ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو جنگ جیتنے کے بعد شامل ہوں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ روس کی جانب سے ایران کی مدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔امریکی صدر نے الزام لگایا کہ ایران کے ایلیمینٹری اسکول پر حملہ ایران ہی نے کیا تھا تاہم انہوں نے اسکا ثبوت نہیں دیا۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعوی کیا کہ تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے نیچے آئیں گی۔