مہنگائی کا راج ،گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑااضافہ

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے صارفین پریشان ہیں
لاہور(آئی این پی )کوکنگ آئل اورگھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔لاہورکی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج ہے اورگھی درجہ دوم کی قیمت میں 20 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوگیاہے۔لاہورکی اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمت بیس روپے اضافے کے بعد 545 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے ،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے صارفین پریشان ہیں۔  صارفین نے پنجاب حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔