ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ آمدن کی نئی سکیم متعارف

 اپنی زندگی بھر کی جمع شدہ بچت کو ایک منظم ماہانہ آمدن میں تبدیل کر سکیں گے
 اسلام آباد(آئی این پی ) ملازمین کیلئے  ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ آمدن حاصل کرنے کا نیا نظام آگیا ، جس سے وہ اپنی زندگی بھر کی جمع شدہ بچت کو ایک منظم ماہانہ آمدن میں تبدیل کر سکیں گے۔تفصیل کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک کے ریٹائرمنٹ سسٹم کو مزید مستحکم اور معیاری بنانے کے لئے  نئی اینیوٹی مصنوعات کی منظوری دے دی ہے۔اس اقدام کا مقصد ریٹائرڈ ملازمین کو عمر کے آخری حصے میں مستقل اور یقینی ماہانہ آمدن کے ذرائع فراہم کرنا ہے