موجودہ حالات میں عوام اور فیصلہ سازوں کے درمیان خلیج بڑھ چکا ہے
لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اعظم خان سواتی نے پاکستان کے فیصلہ سازوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کے ماحول کو ختم کر کے بانی پی ٹی آئی عمران کان کو آن بورڈ لیا جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام اور فیصلہ سازوں کے درمیان خلیج بڑھ چکا ہے، طاقتور طبقے عوام کی اس تکلیف کو سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت بڑا لیڈر ہے اور ہمیشہ رہے گا، نوے فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کے پیروکار بن چکے ہیں، ہم گالم گلوچ اور خالی نعرے لگا کر عمران خان کو رہا نہیں کروا سکتے۔اعظم سواتی نے کہا کہ فیصلہ ساز میری ان باتوں کا نوٹس لیں، فارم 47 کے نقلی قائدین نے ملک کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور یہ ملک کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ میری پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل ہے مختلف وی لاگرز کی زبان میں اپنے آپ کو بہادر نہ سمجھیں، وی لاگرز کے گھمنڈ سے نکل کر جوش کو چھوڑ کر عقل استعمال کریں