77سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا گیا، میری تذلیل کی گئی، یہ انصاف کا تقاضا نہیں ہے
پشاور (آئی این پی) پی ٹی آ ئی رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کو تباہ کیا جائے تو ملک نہیں چل سکتا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ 77سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا گیا، میری تذلیل کی گئی اور 9دن تک مجھے سی ٹی ڈی میں رکھا گیا، یہ انصاف کا تقاضا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تم ہمارے بھائی اور بچے ہو یہ سوچیں کہ آپ ملک کو کہاں لے کر جارہے ہو، ملک کے سب سے بڑی عدالت کو تباہ کیا جائے تو پھر ملک نہیں چل سکتا۔