شہباز گل آستین کا سانپ، عمران خان کو دھوکہ دیا:اعظم سواتی

 ایجنسیوں کو وہ باتیں بتائیں جن کا عمران خان کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا :سینیٹر کا ویڈیو بیان
 لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما  سینیٹر اعظم سواتی نے شہباز گل کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے  انکشاف کیا کہ شہباز گل نے سب سے پہلے عمران خان کو دھوکہ دیا اور اس نے ایجنسیوں کو ایسی ایسی باتیں بنا کر بتائیں جس کا عمران خان اور اس کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا ۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینیٹر اعظم سواتی کا  کہنا تھا کہ یہ پیغام میرے ایبٹ آباد کے گھر سے متعلق شہباز گل کے جھوٹے الزامات اور من گھڑت بیانات کی تردید اور حقائق سے منسوب ہے ، شہباز گل تو جان بوجھ کر لوگوں کو من گھڑت الزامات کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں‘ اعظم سواتی کا کہناتھا کہ شہباز گل  ، نعیم الحق کی وفات کے بعد عمران خان نے تمہیں وہ عہدہ دیا جس کے تم قابل نہیں تھے ، لیکن تم آستین کے سانپ نکلے ، کہاوت ہے کہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے ، تم وہ پہلے مجرم ہو جس نے  عمران خان کا بھیدی ہونے کی  حیثیت سے اسے دھوکہ دیا