عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: اعظم سواتی

مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے، چین نے دوستی کا حق ادا کردیا:پی ٹی آئی رہنما کی میڈیا سے گفتگو
 پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے  ہمارا لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہے، عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے۔ ہمارا لیڈر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔خطے کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے جب کہ چین نے دوستی کا حق ادا کیا ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے چین کے صدر کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔ پی ٹی آئی کے بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے