اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لکی مروت دھماکے کی شدید مذمت

  اسلام آباد ( آن لائن )اسپیکر قومی اسمبلی  سردار ایاز صادق  نے لکی مروت میں  میں پولیس گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء￿  کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہداء￿  کے اہل خانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں