اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں