اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اراکینِ قومی اسمبلی کیلئے زیرِ تعمیر فیملی سوئیٹس کی جلد تکمیل کی ہدایت

اسلام آباد(آئی این پی )اسپیکر  قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکینِ قومی اسمبلی کیلئے  زیرِ تعمیر فیملی سوئیٹس کی جلد تکمیل کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ منصوبے کو شفاف طریقے سے جلد از جلد مکمل کیا جائے، قومی وسائل کا درست اور موثر استعمال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ لاجز میں 104 اضافی فیملی سوئیٹس پر کام کی رفتار کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں 104 فیملی سوئیٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا