لاہور(خصوصی رپورٹ)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی مزید م ئوثر بنائی گئی جبکہ اہم شاہراہوں، عبادت گاہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف پولیس کی م ئوثر پٹرولنگ اور نگرانی کو یقینی بنایا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈی پی اوز اور سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔