ریلیف صرف ایک نعرہ نہیں، اسے نظر آنا اور قابل رسائی ہونا چاہیے:مریم نواز

 سہولت بازار چھوٹے تاجروں کیلئے ایک منظم کاروباری ماحول بنا رہا ہے: وزیراعلی‘ عمدہ انتظامات پر انتظامیہ، پیرا فورس اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کو شاباش
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے کے بھر کے 49 سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فروخت جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہولت بازاروں میں صفائی ستھرائی، چیک اینڈ بیلنس اور معیار کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو سہولت بازاروں سے ریکارڈ خریداری کرنے پرخراج تحسین پیش کیا اور عمدہ انتظامات پر انتظامیہ، پیرا فورس اور ستھرا پنجاب کے ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور شہر میں عوام کی سہولت کیلئے مزید سہولت بازار لگانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سہولت آن دی گو میں 52.4 فیصد خواتین کی شمولیت کو احسن امرقراردیا اور پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے چیئرمین افضل کھوکھر کو شاندار اقدام پر مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا ہے ریلیف صرف ایک نعرہ نہیں، اسے نظر آنا، ناپا جانا اور قابل رسائی ہونا چاہیے۔سہولت بازاروں کی تمام کیٹیگریز میں 80فیصد سے زیادہ اطمینان کی سطح حقیقی عوامی قدر کی نشاندہی کرتی ہے۔سہولت بازار چھوٹے تاجروں کے لیے ایک منظم کاروباری ماحول بنا رہا ہے۔ ریلیف مارکیٹیں کام نہیں کر سکتیں اگر دکاندار کاروبار کی صلاحیت نہ دیکھیں۔