قانون صرف غریب کیلئے نہیں،طاقتور پر بھی لاگو ہونا چاہیے دن رات کوشش ہے پنجاب کا کوئی شہری بغیر چھت کے نہ رہے مریم نواز

 مہنگائی کاطوفان، ذخیرہ اندوزی،قبضہ مافیانظرنہیں آناچاہیے، کمزورآدمی کووردی نہیں پہننی چاہیے، پنجاب میں کرمنلزبھاگ رہے ہیں، سی سی ڈی بنانے کے بعدامن وامان میں بہتری آئی
 ناجائزآمدنی،کرپشن کاپیسہ بیماریوں،نقصان پرلگتاہے،  بیٹے کے چالان پر میں نے خود پولیس اہلکار کو فون کیا اور تعریف کی: پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی  تقریب سے خطاب

لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن ایک غریب کے سر پر چھت آجاتی ہے، اس دن ریاست کامیاب ہو جاتی ہے، ہماری دن رات کوشش ہے کہ پنجاب کا کوئی شہری بغیر چھت کے نہ رہے۔ وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے پر اہم اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز کو منصوبے کی موجودہ صورت حال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے 51 ہزار 911 نادار خاندانوں کو قرضہ فراہم کیا جا چکا ہے، اس کے علاوہ اب تک 60 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ روایتی سیاست کا دروازہ بند کیا، اور خدمت کا در کھول دیا، اپنی چھت اپنا گھر محض اینٹوں اور دیواروں کا منصوبہ نہیں، نادار افراد کے لیے نئی زندگی کا آغاز ہے‘دریں اثناء پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا قانون صرف غریب کیلئے نہیں،طاقتور پر بھی لاگو ہونا چاہیے‘ میں نے ڈالا کلچر پر کریک ڈاوون کیا، پولیس اہلکار نے میرے بیٹے کی گاڑی کو روکا اور چالان کیا، اہلکار نے جنید سے کہا مجھے پتا نہیں تھا یہ وزیراعلی کی گاڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنید نے اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ اپنی ڈیوٹی کریں،چالان کریں، میں نے خود پولیس اہلکار کو فون کیا اور چالان پر تعریف کی، وزیراعلی کا بیٹا ہو یا کوئی اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں، کمزور شخص کو وردی نہیں پہننی چاہیے۔وزیراعلی پنجاب کا کہناتھا کہ مہنگائی کاطوفان، ذخیرہ اندوزی،قبضہ مافیانظرنہیں آناچاہیے، کمزورآدمی کووردی نہیں پہننی چاہیے، پنجاب میں کرمنلزبھاگ رہے ہیں، سی سی ڈی بنانے کے بعدامن وامان میں بہتری آئی، ناجائزآمدنی،کرپشن کاپیسہ بیماریوں،نقصان پرلگتاہے، ناجائز آمدنی، کرپشن کاپیسہ بہت تیزی سےآتاہے، فرسودہ سوچ کوبدلنے کاوقت آگیاہے۔مریم نواز نے کہا کہ 8ماہ کی قلیل مدت میں آئیڈیا حقیقت کے طور پر سامنے نظر آ رہا ہے، پیرا کی سپیشلائزیشن اور ٹریننگ دیکھ کر خوشی ہوئی، مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی فورس نہیں تھی، ڈی سیز،کمشنرز اپنا کام چھوڑ کر قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے بھاگتے پڑتے ہیں، وزیراعلی بنی تو پتا چلا پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ آٹ سورس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کرایہ پر لوگ رکھے ہوئے ہیں، وہ لوگ دکانداروں سے بھتہ لیتے تھے اور آمدنی کا ذریعہ بنا لیا تھا، پنجاب کے عوام کی خدمت میرا فرض ہے، ہم نے خواب کو سچ کر دکھایا، سوچا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ایک فورس ہونی چاہیے، پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا۔وزیراعلی نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے بازار چھوٹے اور تنگ ہو گئے تھے، چھوٹے راستوں کی وجہ سے خواتین کو ہراساں کیا جاتا تھا، پنجاب کے بازاروں کو خواتین کیلئے محفوظ بنا دیا، 8ماہ کی قلیل مدت میں پیرا لاہور میں اگلے ہفتے سے کام شروع کر دے گی۔اپنے خطاب کے دوران ڈی جی پیرا کیپٹن فرخ عتیق کو مریم نواز کا شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی جی پیرا نیبہت پیشہ ورانہ طریقے سے کام کو انجام دیا، آئی جی کی سپورٹ اور دلچسپی کے بغیر یہ کام احسن طریقے سے نہیں ہو سکتا تھا، بزرگوں کی رہنمائی میں ہی آگے بڑھتے ہیں، امید ہے پیرا صرف ایک فورس نہیں بلکہ انقلاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیرا میں تقریبا 8 ہزار سے زائد فورس ہو گی، اربوں روپے کی لاگت سے پیرا فورس وجود میں لائی گئی، تجاوزات قائم کرنے پر مسلسل نظر رکھنا بہت ضروری ہے، پیرا تجاوزات قائم کرنے والوں پر مسلسل نظر رکھے گی، پیرا ریگولیٹری اور انفورسمنٹ اتھارٹی ہے، پیرا کا کام ظالم کے سامنے آہنی دیوار اور دہشت کی علامت بننا ہے۔وزیراعلی پنجاب کا مزید کہناتھا کہ مظلوم کی مدد کیلئے پہنچنا پیرا کا کام ہے، پیرا ناجائز قبضے،ذخیرہ اندوزی،تجاوزات پر نظر رکھے گی، زائد منافع خوری کرنے والا پیرا کی پکڑ سے بچ نہیں سکے گا