سکول اساتذہ میں کھیلوں کے مقابلے کر انے کا اعلان

لاہور( کرائم رپورٹر) محکمہ تعلیم نے سکولزاساتذہ کے لئے صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے اجلاس میں مختلف سطح پر اساتذہ کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن اور رسہ کشی جیسے مقابلے ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا یہ مقابلے تحصیل، ضلع، ڈویڑن اور صوبائی سطح پر منعقد کئے جائیں گے۔