5 کروڑ کاہتک عزت کیس ،کورٹ فیس جمع کر انے کا آخری موقع

لاہور (کرائم  رپورٹر)سول کورٹ میں ڈینیل پرل اغوا اور قتل کیس کے مبینہ کردار تنظیم مسلم آف امریکہ کے سربراہ مرحوم سید مبارک علی شاہ گیلانی کی دو بیویوں کے مابین 5 کروڑ روپے مالیتی ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست گزار سیدہ زینب گیلانی کے وکیل کو 23 دسمبر تک کورٹ فیس جمع کر انے کا آخری موقع دیدیا ،عدالت نے ریمارکس دئییکہ اگر کورٹ فیس جمع نہ کر ائی گئی تو کیس خارج کردیا جائے گا۔