گوشوارے جمع نہ کر انے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کمزور

لااہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کمزور سے کمزور تر ہوگئی، اپوزیشن پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کا حق کھو بیٹھی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان کو مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانا مہنگا پڑا، گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے 13 اپوزیشن ارکان کو معطل کیا، معطلی سے پہلے اپوزیشن ارکان کی تعداد ایوان میں 99 تھی، جو کہ اب 86 رہ گئی ہے۔اپوزیشن پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کے حق سے محروم ہوگئی، اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرانے کیلئے تعداد 93 ہونی چاہیے۔اپوزیشن کمزور