40سالہ محمد عمران پاک فوج کا حاضرسروس،50سالہ سجاد ریٹائرڈ ملازم تھا،ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل
سرگودھا(خصوصی رپورٹ) تھانہ جھال چکیاں کے علاقے 75شمالی میں فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق 40 سالہ محمد عمران اور 50 سالہ محمد سجاد موٹر سائیکل پر سوار جا رہے تھے کہ ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی ، دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر ایس پی ہیڈکوارٹر ضیاء آ اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد جاوید اختر جتوئی بھاری نفری کے ہمراہ فورا موقع پر پہنچ گئے کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر نے کیلئے پہنچ گئیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ خاندانی رنجش کی بنا پر پیش آیا ، مقتول محمد سجاد پاک فوج کا ریٹائرڈ اور محمد عمران حاضر سروس ملازم تھا،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے،ڈی پی او اسد اعجاز ملہی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملز موں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔