ملزم کم مقدار میں لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی سامان کی ترسیل کرتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم سخاوت کوگرفتار کرلیاملزم کے قبضہ سے رنگ برنگی تیار پتنگیں 4 پنے 2 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئی ہیں ملزم کم مقدار میں لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی کے سامان کی ترسیل کرتا تھاسامان کی منتقلی کے لیے ملزم چادر کا استعمال کرتا تھاملزم سخاوت لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگ بازی کا سامان فروخت کرتا تھا