لڑکی نے جھوٹی محبت کے شیشے میں اتارا ، لاکھوں وصول ،ٹک ٹاک بنانے کے بہانے کروڑوں کے زیورات ہڑپ کر لئے
ڈسکہ میں رقم اور زیورات واپسی کے مطالبے پر لڑ کی کے والد اور دو بھائیوں نے نوجوان اور اس کے والد پر تشدد بھی کیا
ڈسکہ (نیٹ نیوز ) صوبہ پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سوشل میڈیا پر دوستی کرنا طالبعلم کو بہت مہنگا پڑ گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈسکہ میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بہانے ایک لڑکی نے طالب علم سے کروڑوں روپے کے زیورات اور نقدی ہتھیا لئے۔لڑکی نے ابتدا لڑکے کو اپنی جھوٹی محبت کے شیشے میں اتارا اور ماں کی مدد سے لاکھوں روپے وصول کیے۔ اس کے بعد ٹک ٹاک بنانے کے بہانے لڑکے سے کروڑوں روپے کے زیورات منگوا کر وہ بھی ہڑپ کر لئے ۔جب لڑکے نے اس سے اپنے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کیا تو الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق لڑکی کے والد اور دو بھائیوں نے نوجوان اور اس کے والد پر تشدد کیا۔