فارمیسی سے دودھ کے ڈبے چرانے والا گروہ سرگرم

ایک چور سیلز مین کو باتوں میں الجھاتا باقی افراد سامان لیکر فرار ہو جاتے
 لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن میں فارمیسی سے دودھ کے ڈبے چرانے والا گروہ سرگرم ہوگیا وارداتوں کی کلوزسرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی پولیس کا کہنا تھاکہ گروہ میں ایک خاتون سمیت تین مرد شامل ہیں،چور دکان میں داخل ہو کر مہنگی ادویات اور بچوں کا خشک دودھ چراتے ہیں۔ ایک چور سیلز مین کو ہیں باتوں میں الجھاتا باقی افراد سامان لیکر فرار ہو جاتے ہیں،فارمیسی انتظامیہ نے چور خاتون کو دھر لیا دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔خاتون کو فارمیسی میں بند کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔